نیویارک میں ارشد شریف کیلئے دعائیہ تقریب یو این کے سامنے احتجاج کا اعلان

0
315

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے بزنس مین راجہ عابد اور ان کے بیٹے عمار یاسرکی جانب سے پاکستانی اینکرپرسن اور صحافی ارشد شریف کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیویارک میں رہائش پذیر پاکستانی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں اور پبلشرز کومدعو کیا گیا تھا، تقریب کے دوران مرحوم کی روح کے ایصال و ثواب کیلئے دعا کی گئی اور لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ، اس موقع پر راجہ عابد نے صحافیوں سے خطاب میں کہا کہ اگر حکومت نے ارشدشریف کے قتل کی تحقیقات نہ کیں تو ہم اقوام متحدہ کے سامنے احتجا کریں گے، حکومت پاکستان مرحوم ارشد شریف کے بیوی اور بچو ں کی کفالت کا بھی انتظام کرے، اگر حکومت نے کچھ نا کیا تو اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کرینگے جس سے ملک و قوم کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی اور سُبکی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here