چینی برآمدات 7.5 فیصد تک گر گئیں

0
38

بیجنگ (پاکستان نیوز) چین کی مارکیٹ کو بڑا دھچکا لگا ہے، جس کی برآمدات میں ایک ماہ کے دوران 7.5فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برآمدات سال بہ سال 7.5 فیصد گر کر 283.5 بلین ڈالر رہ گئیں، جو کہ رائٹرز کے ایک پول میں پیش گوئی کی گئی 0.4 فیصد کمی سے کہیں زیادہ خراب اعدادو شمار ہیں۔مئی کے لیے درآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.5 فیصد کم ہو کر 217.69 بلین ڈالر رہ گئیں جو کہ رائٹرز کی 8 فیصد کمی کی پیش گوئی سے کم ہے۔چین کی ماہانہ درآمدات میں گزشتہ سال کے آخر سے سال بہ سال کی بنیاد پر کمی آئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here