شکاگو کے معروف ترین ریسٹونٹ پاکیزہ ریسٹورنٹ میںشارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

0
187

لاکھوں ڈالرز مالیت کا سامان واشیائے خوردونوش جل کر خاکستر،تحقیقات شروع کر دی گئی

شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو ڈاﺅن ٹاﺅن میں آرلینز اسٹریٹ پر واقع مشہور ومعروف پاکستانی ریسٹورنٹ پاکیزہ ریسٹورنٹ میں منگل کی شب شدید آتشزدگی کے باعث ریسٹورنٹ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے ریسٹورنٹ میں موجود سامان اور اشیائے خودونوش مکمل طور سے تباہ ہوگئیں۔واضح رہے کہ نامور پاکستانی کمیونٹی شخصیت شہزاد بھائی کے زیرانتظام جلنے والا یہ ریسٹورنٹ پاکستانی کمیونٹی کی بیٹھک خوش گیپوں اور تبادلہ خیالات کا بڑا مرکز ہونے کے ساتھ پاکستانی انڈین وکانٹی نیٹل کھانوں کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔آتشزدگی کی قطعی وجہ ہمارے رابطہ کے باوجود کنفرم نہیں ہوسکی۔بادی النظر میں شارٹ سرکٹ کی تصدیق تحقیقات کے بعد ہی ہوسکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here