عالمی طاقت کا توازن امریکہ سے ایشیا منتقل ہو رہا ہے :یورپی یونین

0
150

 

کورونا وائرس کو طاقت کے توازن کی مغرب سے مشرق کی جانب منتقلی کا نقطہ آغاز قرار دیا جا سکتا ہے

برلن (پاکستان نیوز)یورپی یونین کے امور خارجہ کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ امریکی تسلط کا خاتمہ قریب ہے ،عالمی طاقت کا توازن امریکہ سے ایشیا منتقل ہو رہا ہے چین طاقتور ہوا ہے ،ایشیائی ممالک سے بہتر تعلقات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کورونا وائرس کو طاقت کے توازن کی مغرب سے مشرق کی جانب منتقلی کا نقطہ آغاز قرار دیا جا سکتا ہے ،یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا سے امریکی چودھراہٹ کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے چین کے ساتھ بھرپور اسٹریٹیجک پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا،جوزف بوریل نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بدلتے ہوئے طاقت کے توازن کے موقع پر یورپ کو اپنے مفادات کی فکر کرنی چاہیئے۔ کورونا کو ایک فیصلہ کن موڑ کے طور پر دیکھا جائے گا جب دہائیوں بعد امریکہ دنیا کی رہنمائی کرتا ہوا نظر نہیں آ رہا تھا، ماہرین جس ’ایشائی صدی‘ کی آمد کی پیشگوئی کر رہے تھے اس کا شاید کورونا کی وبا کے دوران ظہور ہو چکا ہے اور اب یورپی یونین کو اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے چین کے حوالے سے ایک ٹھوس پالیسی بنانی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here