نیویارک پولیس میں 1800اہلکاروں کی کمی آئندہ ماہ 900بھرتیاں کی جائیں گی

0
157

پرتشدد مظاہروں اور کورونا وائرس کا شکار ہو کر سینکڑوں پولیس آفیسر اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں،اکثر نے عوامی رویہ سے تنگ آکر استعفیٰ دیا

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس کو اس وقت اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنان ہے ، تفصیلات کے مطابق اس وقت نیویارک پولیس میں 1800سے زائد اہلکاروں کی کمی ہے جبکہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے آئندہ ماہ سے 900بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے گا ، واضح رہے کہ پرتشدد مظاہروں اور کورونا وائرس کا شکار ہو کر سینکڑوں پولیس آفیسر اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اب بھی درجنوں میں کورنا مرض سے لڑ رہے ہیں اور اکثریت عوامی رویے سے تنگ آ کر عہدوں سے استعفے دے رہی ہے ، ڈیپارٹمنٹ نے اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اب بھرتیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جوکہ آئندہ کچھ مہینوں تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here