PAANY کے چیئرمین اسلم ڈھلوں کے بڑے بھائی اشرف ڈھلوں مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی ، دعا

0
163

 

امام اُسامہ احمد اور امام طاہر کوکائی نے بیان کیا جبکہ امام احمد علی نے مرحوم کیلئے خصوصی دعا کروائی ، آشیانہ سینٹر میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور اراکین نے شرکت کی

نیویارک (پاکستان نیوز) کمیونٹی کی معروف ، ہر دلعزیز شخصیت اورپاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک کے چیئرمین اسلم ڈھلوں کے بڑے بھائی چودھری اشرف ڈھلوں مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ، امام اسامہ احمد اور امام طاہر کوکائی نے مرحومین کو ایصال ثواب کے حوالے سے خصوصی بیان کیا جبکہ امام احمد علی نے مرحوم کے لئے خصوصی دعا کروائی،اسلم ڈھلوں کے بڑے بھائی چوہدری اشرف ڈھلوں جن کا گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال ہو گیا تھا ، کی روح کے ایصال ثواب کے لئے یہاں آشیانہ سنٹر میں ہونیوالی فاتحہ خوانی میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی۔اس موقع پر مکی مسجد بروکلین کے امام اسامہ احمد اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیپلن، امام طاہر کوکائی نے مرحومین کو ایصال ثواب کے حوالے سے خصوصی بیان کیا جبکہ امام احمد علی نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔فاتحہ خوانی کے شرکاء نے اسلم ڈھلوں سے اظہار تعزیت کیااور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور کے درجات بلند فرمائیں۔اسلم ڈھلوں نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here