نیویارک (پاکستان نیوز) اپنے تندو تیز بیانات سے میڈیا میں رہنے والی کانگریس وومن اورمسلم نمائندہ خاتون الہان عمر نے بغیر میک اپ جلوہ افروز ہوکر کمیونٹی کو حیران کر دیا ، الہان عمر جوکہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک سمجھی جاتی ہیں ، مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت آمیز واقعات ، فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف اپنے بیانات پر سفید فام افراد کی ہٹ لسٹ پررہتی ہیں ۔الہان عمر کو مہاجر والدین اور غیر ملکی ہونے کے طعنے بھی دیئے جاتے ہیں اور اہم ایشوز پر منہ بند رکھنے کی دھمکیاں بھی ملتی ہیں لیکن الہان نے ہمیشہ ڈٹ کر منظم انداز میں اپنے موقف کو پیش کیا ہے جس سے ان کو پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز کی تائید حاصل ہے ۔