ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ، 3بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

0
67

نیویارک (پاکستان نیوز)دریائے ہڈسن میں تباہ ہونے والی سیاحوں کے ہیلی کاپٹر کے مالک نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی، بولے کہ یہ مشینیں ہیں ٹوٹ جاتی ہیں، سیمنز کے باس آگسٹن ایسکوبار، ان کی اہلیہ مرسی کیمپروبی مونٹل اور ان کے تین بچے، جن کی عمریں چار، پانچ اور گیارہ سال ہیں، جمعرات کو ہونیوالے حادثے میں ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے ساتھ ہلاک ہو گئے تھے۔تماشائیوں نے اس لمحے کوویڈیوز میں قید کر لیا جب ہیلی کاپٹر ٹوٹنے کے بعد آسمان سے گرا، ہسپانوی خاندان چند گھنٹے قبل ہی نیویارک پہنچا تھا، اس اپنی چھٹیاں منانے کے لیے بارسلونا سے اُڑان بھری تھی لیکن سانحہ 3.17 بجے کے قریب پیش آیا، جب ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر ہوا کے درمیان سے ٹوٹ کر ہڈسن میں جا گرا۔چار افراد کی اس حملے میں موت ہو گئی جبکہ مزید دو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔نیو یارک ہیلی کاپٹر ٹورز کے سی ای او مائیکل روتھ نے تب سے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ یہ تباہی ہے۔میں ایک باپ اور دادا ہوں ، یہ خوفناک تھا لیکن آپ کو کچھ یاد رکھنا ہوگا، یہ مشینیں ہیں اور ٹوٹ جاتی ہیں۔بیل 206 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے صرف 18 منٹ بعد جرسی سٹی کے قریب الٹا پانی میں جا گرا۔ٹور ہیلی کاپٹر حادثے میں خاندان کے 2 افراد دریائے ہڈسن میں زندہ پائے گئے بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here