ملازمہ نے کورونا سے بچاﺅ کیلئے ہدایات جاری کیں کہ لوگ چینی اور ایشیائی مارکیٹس سے دور رہیں
نیویارک (پاکستان نیوز)کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر چین کے خلاف بیان بازی پربروکلین اسمبلی کی ملازمہ کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ، بروکلین اسمبلی کی ملازمہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملازمین کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ چین کی سپر مارکیٹس ، چینی ریسٹورنٹس اور دیگر ایشیائی سٹورز سے دوری اختیار کریں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں ، ملازمہ کے اس بیان کو ایشیا ئی ممالک کے خلاف بیان بازی کے زمرے میں گردانتے ہوئے اس کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔