بائیڈن حکومت کی نئی پالیسی ،غیرقانونی تارکین کو ملک بدر ، گرفتار نہیں کیا جا سکے گا

0
472

واشنگٹن (پاکستان نیوز) بائیڈن حکومت کی جانب سے نئی پالیسی کے بعد امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ غیر قانونی تارکین کو گرفتار اور ملک بدر نہیں کر سکے گی ، نئی پالیسی میں غیر قانونی تارکین کو زیادہ سے زیادہ نرمی دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ سیکیورٹی فورسز کو غیر قانونی تارکین کی ملک بدری اور گرفتاری سے مکمل طور پر روک دیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق امیگریشن اینڈ انفورسمنٹ ایجنسی کو غیرقانونی تارکین کی دستاویزات جمع کرانے اور قانونی کارروائی میں مدد کے لیے مزید افرادی قوت کی ضرورت پڑے گی تاکہ ان کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے ۔ آئی سی ای آفیسرز اور ایجنٹس کو غیر قانونی تارکین کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ جرائم کا شکار ہونے کے حوالے سے بھی دستاویزات کی تیاری میں مدد فراہم کرنا ہوگی ۔ بائیڈن حکومت کی جانب سے اقتدار میں آنے کے بعد امیگریشن مسئلے پر خاص توجہ دی ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کے نافذ کردہ درجنوں قوانین کو ختم کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین کے لیے نرم پالیسیوں کا اعلان کیا ہے جبکہ میکسیکو کے بارڈر پر دیوار کی تعمیر کا کام بھی روک دیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here