نیویارک (پاکستان نیوز)ہائوس ڈیموکریٹس اور مسلم خاتون نمائندہ الہان عمر اور نمائندہ کوری بش نے روس پر عائد تیل کی پابندیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا جبکہ خاتون نمائندہ راشدہ طالب نے یوکرائن کو فراہم کردہ امداد پر بھی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں ، دی پوسٹ نے الہان عمر کی جانب سے روس پر پابندیوں کی مخالفت کی وجہ ان کے خاندانی مراسم کو قرار دے دیا ہے ، دی پوسٹ کے مطابق الہان عمر کے والد صومالین فوج میں ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں جن کو روسی افواج کی جانب سے تربیت فراہم کی گئی تھی ، دی پوسٹ کے مطابق الہان عمر کی جانب سے روس پر پابندیوں کی مخالفت اس لیے ہے کہ ان کے خاندان کے روس سے تعلقات رہے ہیں ، الہان عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں کسی بھی ملک پر معاشی پابندیوں کے حق میں نہیں ہوں ، یہ ایک معاشی جنگ ہے، ہمیں فوجی جارحیت کی ہر صورت مخالفت کرنے کی ضرورت ہے ، انھوں نے کہا کہ میں روس پر پابندیوں کی مخالفت کرتی ہوں بلکہ اس کے ساتھ بی ڈی ایس تحریک کی حمایت کرتی ہوں جوکہ اسرائیل کے خلاف اقدامات اٹھا رہی ہے ۔