گورنر کومیو کا پولیس کی غنڈہ گردی کو روکنے کیلئے جلد بل پیش کرنے کا اعلان

0
220

تمام کاﺅنٹیز سے مقامی سطح پر پولیس کے جارحانہ رویے کیخلاف قانون سازی کا مطالبہ کردیا

نیویارک (پاکستان نیوز) گورنر اینڈریو کومیو نے پولیس کی غنڈہ گردی اور ناانصافی کو روکنے کے لیے جلد بل پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ا س سلسلے میں تمام کاﺅنٹیزسے اپیل کی ہے کہ وہ مقامی سطح پر پولیس کے ظالمانہ رویے کو ختم کرنے کے لیے بل پیش کریں ، کسی ایک شہر ، کمیونٹی یا کاﺅنٹی میں پولیس کے خلاف کارروائی سے معاملہ نہیں سلجھے گا بلکہ اس کے لیے ملک بھر سے تمام سیکیورٹی اداروں کے رویوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے ، جارج فلائیڈ کی ہلاکت صرف اور صرف پولیس اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی اور ظالمانہ رویے کی عکاسی ہے ، ایک شخص کے متعدد مرتبہ یہ کہنے کے باوجود کہ اس کو سانس نہیں آ رہا اس کی گردن سے گھٹنا نہ ہٹانا انتہائی نامناسب اقدام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here