ایک اہلکار کے خلاف کارروائی سے کچھ نہیں ہوگا ، پولیس میں بطور ادارہ اصلاحات لانا ہونگی
نیویارک (پاکستان نیوز) اکنا کونسل آن سوشل جسٹس کا اٹلانٹا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک اور کالے نوجوان کی ہلاکت پر اظہار مذمت ، اکنا سوشل جسٹس کی جانب سے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ افسر کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کیا جائے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے تاکہ آئندہ کسی اہلکار کو ایسا کرنے کی جرآت نہ ہو سکے ، قانونی ماہرین کے مطابق ایک ایک اہلکار کیخلاف کارروائی سے کچھ نہیں ہوگا ، معاشرے میں تفریق کو ختم کرنے کے لیے پولیس میںبطور مجموعی نئے بل منظور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جارحانہ رویے کے خلاف اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔