پولیس نے مسلم طلباء کے زبردستی حجاب اُتارے

0
19

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) پولیس آفیسر کی جانب سے ایریزونا یونیورسٹی طلبا کے احتجاج کے دوران مسلم خواتین کے حجاب اُتارنے کے اقدام پر مسلم کمیونٹی میں تشویش مسلسل بڑھتی جا رہی ہے ، اے بی سی 15 کے مطابق پولیس کی جانب سے 4 مسلم خواتین کے حجاب کو زبردستی اتراویا گیا، پولیس کی جانب سے اس اقدام کی انڈین امریکن مسلم کونسل کی جانب سے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے امریکہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، خاص طور پر کولمبیا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی سمیت ملک کے یونیورسٹی کیمپس میں کشیدگی کی اطلاعات ملی ہیں، اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی (اے ایس یو) کے ایک پولیس افسر کو فلسطین کے حامی ریلی میں مبینہ طور پر ایک طالب علم کا حجاب اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔انڈین امریکن مسلم کونسل (IAMC)کے ایسوسی ایٹ میڈیا ڈائریکٹر صفا احمد نے کہا، “یہ ان خواتین کے ہر حال میں مذہب کی آزادی کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اے ایس یو پولیس نے جو کچھ کیا وہ غیر آئینی اور غیر اخلاقی تھا، اور اس نے ملک بھر میں کیمپسز میں مسلمانوں، عربوں اور فلسطینیوں کو درپیش نفرت انگیز واقعات کی طویل فہرست میں اضافہ کر دیا ہے۔IAMC نے مزید اس نوعیت کے تمام رپورٹ شدہ واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here