مودی کا پاکستان، کیخلاف گھنائونا منصوبہ بے نقاب

0
45

ممبئی (پاکستان نیوز) بھار ت میں ہونے والے الیکشن دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں کیونکہ اگر مودی سرکار تیسری مرتبہ حکومت میں آئی تو یہ نہ صرف بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے عذاب دہ ہو جائے گا بلکہ ایشیا کا امن اور مستقبل بھی دائو پر لگ سکتا ہے ، معروف سیاسی رہنمائوں اور عالمی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ اگر مودی تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے تو ایشیا میں بڑی تباہی ہو سکتی ہے خاص طور پر پاکستان میں کیونکہ مودی سرکار افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کا گھنائونا منصوبہ بنا چکی ہے ، دنیا بھر کے اخبارات اور جریدوں میں بھارت کے اٹھارویں لو سمجھ انتخابات پر اداریئے اور خصوصی تبصرے شائع ہورہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتخابات بھارت کے دیگر عام انتخابات سے بالکل الگ ہو رہے ہیں کیونکہ ان میں یہ فیصلہ نہیں ہوتا کہ اگلے پانچ سالوں کے لئے کس پارٹی یا اتحاد کی حکومت بنے گی بلکہ یہ طے کیا جائے گا کہ آیا بھارت میں جمہوری نظام اپنی موجودہ شکل میں برقرار رہے گا یا نہیں؟ عالمی میڈیا کا ماننا ہے کہ نریندر مودی کی کامیابی تین سے برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ یہانتخابات بھارت کے آخری انتخابات ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ وہاں ہندوتو انتظام رائج ہونے والا ہے۔ فارن پالیسی میگزین کے مطابق مودی کے دور اقتدار میں ملک ہم جمہوری لیکن زیادہ خود اعتماد بنا۔ نیو یارک ٹائمٹر نے لکھا ہے کہ بھارت جمہوریت کی بجائے ہند و تو ابنتا جا رہا ہے مودی کی بھی یہی خواہش ہے کہ ملک کو انتہا پسندی کی طرف لیجایا جائے۔ مودی مطلق العنان بن کر سامنے آئے ہیں۔ دی گارجین کے مطابق بھارتی رائے دہندگان کونریندر مودی کو ایک اور مینڈیٹ دینے سے قبل سوچ و بچار کر لینا چاہیے ، الیکشن کا نتیجہ خواہ کچھ بھی ہو لیکن یہ طے ہے کہ جمہوریت کو شکست ہوگی کیونکہ بھارت ہندو راشٹر بن چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here