نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارتی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کے ساتھ 648.70 بلین ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔بھارتی ٹی وی نے بتایاکہ بھارت کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق 17 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.55 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو دو ماہ کے دوران سب سے بڑا اضافہ ہے۔ جبکہ گزشتہ دو ہفتوں میں مجموعی طور پر 6.23 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔