پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت بنے 26 برس بیت گئے

0
7

لاہور(پاکستان نیوز) پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت بنے 26 برس بیت گئے، بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے جوہری قوت ہونے کا اعلان کیا ، آج اسی عظیم کامیابی کی یاد میں یوم تکبیر منایا جارہا ہے۔ 28 مئی 1998 کے دن چاغی کے مقام پر زمین اچانک ارتعاش میں آگئی، ریکٹر اسکیل پر 5.0 شدت کا زلزلہ آیا لیکن اس کی ھیبت نے پڑوسی ملک کے غرور کا پہاڑ گرا دیا۔ چاغی کے پہاڑوں سے ریت دھواں بن کر اڑنے لگی اور سرمئی پہاڑ سنہری رنگ کے ہوگئے اور اس کی وجہ پاکستان کے یکے بعد دیگرے 5 ایٹمی دھماکے تھے۔ پاکستان نے 28 مئی کو 5 جبکہ 30 مئی کو چھٹا ایٹمی دھماکہ کرکے دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی جوہری قوت کا اعلان کیا تو دھمکی آمیز لہجوں کی عادی بھارتی حکمرانوں کی زبان نے بھی اعتدال کا ذائقہ چکھ لیا۔ پاکستان کو ایٹمی دھماکوں سے روکنے کے لیے امریکی دبا کام آیا نہ ملکی دفاع کا عزم عالمی پابندیوں کے خوف کے جال میں جکڑا جاسکا۔ پاکستان نے اپنے ناقابل تسخیر دفاع کا ثبوت دے کر جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بھی برابر کردیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here