بھارت میں کیسز 50 لاکھ سے زیادہ

0
286

نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق بدھ کو بھارت میں ‘کووڈ 19’ میں مبتلا 90 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا کا شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ کے بعد بھارت وہ دوسرا ملک ہے جہاں کیسز کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔ بھارت میں کرونا وائرس سے 82 ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ‘کووڈ 19’ کے شکار 1290 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here