پاکستانی ، بنگلہ دیشی کمیونٹی کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی ، افریقن ، گیانا اور عرب کمیونٹی کو بھی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی :شبیر گل
نیویارک (پاکستان نیوز) شبیر گل کی قیادت میں مودی سرکار کیخلاف شدید احتجاج کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ، شبیر گل نے کہا کہ مودی سرکار کیخلاف احتجاج کے لیے پاکستان کے علاوہ دیگر کمیونٹیز کو بھی اعتماد میں لے رہے ہیں تاکہ ایک بھرپور احتجاج سامنے آ سکے ، انھوں نے بتایا کہ میں جلد افریقی اور یمن کی کمیونٹی سے مل رہا ہوں جس کے دوران ان کو مودی سرکار کے خلاف احتجاج کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے گی ، گیانا ، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹی نے 8مارچ بروز اتوار کو مودی سرکار کیخلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔انھوںنے کہا کہ مودی سرکار نے شہریت بل متعارف کروا کر مسلمانوں کے لیے بنیادی انسانی حقوق کو بالکل محدود کر دیا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس اقدام کیخلاف ہر پلیٹ فارم پر پرزور احتجاج کیا جائے گا۔