پیغام میں قونصلر سروسز اور پاکستانی کمیونٹی سے بھرپور حصہ لینے کی اپیل،عطیات نیشنل بینک میں جمع ہونگے
مڈویسٹ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ادارے آزمائش کی گھڑی میں اس قومی فریضے میں آگے بڑھ کر وطن سے محبت و ثبوت دیں، قونصل جنرل جاوید عمرانی
انسانیت کو درپیش چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کیلئے تمام پاکستانی و دیگر کمیونٹیز مشترکہ جدوجہد سے Covid-19 کو شکست دے سکتی ہیں، سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد خان
شکاگو(پاکستان نیوز) دنیا بھر کو درپیش کرونا وائرس کے باعث ہونےوالی تباہ کاری و انسانی جانوں کے ضیاع سے نجات کیلئے کئے جانےوالے اقدامات کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پاکستان میں Covid-19 کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قائم کردہ ”ریلیف فنڈ“ میں امریکہ میں مقیم پاکستانی صاحب حیثیت و مخیر حضرات اور ادارے بھرپور حصہ لے کر اپنا قومی فریضہ انجام دیں۔ امریکہ میں متعینہ سفیر پاکستان اسد مجید خان نے یہ پیغام ایک مراسلے میں دیا ہے امریکہ میں تمام قونصلر سروسز اور پاکستانی سفارتی عملے کو جاری کردہ پیغام میں انہوں نے ریلیف فنڈ میں اوورسیز پاکستانیوں اور اداروں سے بھرپور حصہ لینے اور اس وباءسے نجات کیلئے وزیراعظم و حکومت کی کوششوں کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ہے، پاکستان قونصلیٹ شکاگو میں متعین قونصل جنرل جاوید احمد عمرانی اس حوالے سے مڈویسٹ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، کاروباری، سماجی اور مخیر حضرات اور اداروں سے اپنا قومی فرض نبھانے اور وطن عزیز میں کرونا سے متاثرہ افراد و محکوم طبقات کی مدد کیلئے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے، کمیونٹی اراکین اور اداروں کے اس اہم فریضہ میں حصہ ڈالنے کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان میں قائم شدہ اکاﺅنٹ میں عطیات اور امدادی رقوم جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
Account Titel: PM Relief Fund For Covid-19. Account No: 4162786786. Bank Name: Natioanl Bank of Paksitan. Branch: Main Branch I.I. chundrigar road karachi pakistan.