”کرونا وائرس“ کے ہنگام میں کمیونٹی رہنماﺅں اور مخیر افراد کی بے حسی

0
437

 

محروم طبقات اور متاثرین کی مدد میں عدم تعاون اور عدم دلچسپی تشویشناک ہے

شکاگو(پاکستان نیوز) کرونا وائرس کے شدید پھیلاﺅ اور ہلاکت خیزیوں کی صورتحال میں جہاں حکومتی و ریاستی سطح پر ہر طرح کی امدادی سرگرمیاں اور متاثرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی جاری ہیں وہیں دوسری جانب پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی، سماجی و کمیونٹی رہنماﺅں کی بے حسی اور عدم تعاون کے مظاہر بھی سامنے آئے ہیں۔ پاکستان نیوز کو موصولہ اطلاعات و فون کالز کے مطابق کمیونٹی کے نام نہاد لیڈر، سماجی ٹھیکیدار اور مخیر حضرات، محدود وسائل کے حامل افراد، خاندانوں اور وباءسے متاثرہ لوگوں کی اعانت، مدد سے قطعی لا تعلق نظر آتے ہیں۔ ذرائع اور شکایت کنندگان کے مطابق اپنے نام اور شان کا اظہار کرنے والے یہ موقع پرست ذاتی شہرت کیلئے ہزاروں، لاکھوں ڈالر لُٹانے والے اس آزمائش کی گھڑی میں شُتر مرغ کی طرح ریت میں منہ دبائے بیٹھے ہیں اور خیریت تو کجا فون پر جواب دینے سے بھی گریزاں ہیں، مدد تو دُور کی بات، یہ خود غرض لوگ تعلق برقرار رکھنے سے بھی گریزاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here