کراچی (نیوز)زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 مئی کو 18 ارب 59 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے سبب زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 7 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔