واشنگٹن(پاکستان نیوز) واشنگٹن میں ہونے والی دسویں سالانہ زیڈ برگر کھانے کی چیمپئن شپ میں ایک خاتون مولی سچویلر نے 10منٹ میں 32برگر کھا کر اپنا ہی بنایا 27برگر کھانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے یہ اعزاز پانچویں بار اپنے نام کیا ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد ٹینلے ٹان میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے برگر کھانے والے پروفیشنل مرد اور خواتین شریک ہوئے۔ اس مقابلے میں شرکا نے 10منٹ میں زیادہ سے زیادہ برگر کھانے تھے۔ مقابلے میں شریک افراد اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے پلوماس لیک، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 40سالہ مولی کو 10منٹ میں 32 برگر کھاتے دیکھا۔ مقابلے کے بعد مولی نے بتایا کہ اُن کا کام ہی جیتنا ہے۔