ورلڈکپ میں ناکامی ، بنگلادیش کے ہیڈ کوچ عہدے سے فارغ

0
378

ڈھاکہ(پاکستان نیوز) ورلڈکپ مشن میں ناکامی کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیو رہوڈز کو عہدے سے فارغ کردیا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناظم الدین چوہدری نے بتایاکہ بورڈ نے کرکٹ کی بہتری کے لیے باہمی رضامندی سے ہیڈکوچ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ناظم الدین چوہدری کے مطابق بنگلادیشی کھلاڑی کرکٹ کے عالمی میلے میں بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کے باعث یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔چیئرمین بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ چونکہ رواں ماہ ٹیم کو سری لنکا کے دورے پر جانا ہے اس لیے ابھی صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے لیکن آئندہ ماہ تمام کوچز تبدیل ہوسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here