پاکستان ڈیجیٹل فراڈ میں کم ترین محفوظ ملک

0
5

اسلام آباد (پاکستان نیوز) ڈیجیٹل فراڈ، سائبر خطرات سے متعلق جاری رپورٹ نے پاکستان کو آن لائن فراڈ کے خلاف دنیا کا کم ترین محفوظ ملک قرار دیدیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق عالمی اداروں سم سب اور اسٹیٹسٹا کے جاری گلوبل فراڈ انڈیکس 2025 کے مطابق ڈیجیٹل فراڈ میں پاکستان 112ممالک میں آخری اور مسلسل دوسرے سال ڈیجیٹل فراڈ کیخلاف مزاحمت کے عالمی انڈیکس میں سب سے نچلی پوزیشن پر ہے۔رپورٹ میں چار بنیادی عوامل فراڈ کی شرح، حکومتی اقدامات، ڈیجیٹل وسائل تک رسائی، معاشی صورتحال کا جائزہ اور ای گورننس و سائبر سکیورٹی قوانین کے موثر نفاذ میں کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں لکسمبرگ، ڈنمارک، فن لینڈ اور ناروے کو آن لائن فراڈ کے خلاف محفوظ ترین ممالک، انڈونیشیا، نائیجیریا اور بھارت کو کم محفوظ ترین قرار دیا گیا ہے۔سائبر سکیورٹی سائبر سکیورٹی انفراسٹرکچر جدید، قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور شہریوں میں ڈیجیٹل آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here