ٹرمپ کی حمایت یافتہ امیدوار کو شکست ، جیک الیزے فاتح قرار

0
155

ٹیکساس (پاکستان نیوز) ری پبلیکن امیدوار جیک الیزے نے ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست دے کر ٹیکساس سے ہائوس سیٹ پر کامیابی حاصل کر لی ہے ، جیک الیزے نے ری پبلیکن کی خاتون نمائندہ سوزان رائٹ کو شکست دی ہے جوکہ سابق نمائندہ ران رائٹ کی بیوہ ہیں ، الیزے نے ٹیکساس کی 6 کانگریشنل ڈسٹرکٹ نے 53 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ الیزے ری پبلیکن جماعت کے سینیٹر ہیں ، واضح رہے کہ مرحوم ران رائٹ کے انتقال کے بعد 6 ڈسٹرکٹ سے سیٹ خالی ہوئی تھی جس پر مرحوم کی بیوہ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن کامیاب نہیں ہو سکیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here