نیویارک (پاکستان نیوز) لانگ آئی لینڈ کے نمائندہ جارج سینٹوس نے اپنی تعلیم اور تجربے کے حوالے سے جھوٹ بولنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عوامی نمائندے کے طور پر کانگریس میں اپنی خدمات جاری رکھنا چاہتے ہیں ، اپنے انٹرویو کے دوران سینٹوس نے کہا کہ میں کوئی کریمنل نہیں ہوں، کوئی مجھے میرے فرائض کی ادائیگی سے باز نہیں رکھ سکتا ہے ، میں متحرک ہوں ، اپنے فرائض کو ادا کرتا رہوں گا، معروف ادارے نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا تھا کہ سینٹوس نے اپنی پروفیشنل بائیو گرافی میں جھوٹ سے کام لیا ہے ، اور اپنے اعدادو شمار میں ہیر پھیر کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ، سینٹوس نے اپنی تعلیم کیساتھ کالج کا نام بھی غلط بتایا ۔سینٹوس نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انھوں نے کبھی سٹی گروپ اور گولڈ مین ساشے کے ساتھ براہ راست کام نہیں کیا۔