واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ کا بلاول کے اس بیان پر رد عمل سامنے آ گیا جس میں وفاقی حکومت پر سیلاب امداد کی 400 ملین ڈالر رقم کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو طمر نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ بلاول بھٹو کے 400 ملین ڈالر کی سیلابی امداد کے غلط استعمال کے الزامات کو سنجیدگی سے لیتا ہے ، نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا میں جہاں بھی امریکی ٹیکس دہندگان کے ڈالر استعمال ہوتے ہیں اور جہاں فوری انسانی مفادات کو خطرہ لاحق ہوتا ہے امریکہ ایسے معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے ، سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور یوایس ایڈ کے پاس امداد کے استعمال کے طریقہ کار کی نگرانی اور جائزہ لینے کیلئے سخت نظام موجود ہیں اور اگر یہ امداد غلط استعمال ہوئی تو اسے روک دیا جائے گا۔