نیویارک (پاکستان نیوز) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کی وجہ سے امریکہ بھر میں نفرت آمیز واقعات بڑھنے لگے جبکہ یہود دشمنی میں 214 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، نیویارک پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق، 2022 کے اکتوبر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ نفرت انگیز جرائم کی رپورٹس میں اضافہ ہوا۔ایک ماہ کے دوران یہودی مخالف واقعات میں 214 فیصد اضافہ دیکھا گیا، اکتوبر کے دوران، یہودی متاثرین کو نشانہ بنانے والے 69 جرائم کی اطلاع دی گئی، جبکہ پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران یہ تعداد صرف 22 تھی۔پولیس کے مابق نفرت پر مبنی جرائم کی ٹاسک فورس تحقیقات کر رہی ہے، گزشتہ ماہ تعصب کے 101 واقعات کی اطلاع موصول ہوئی ، مجموعی طور پر نفرت پر مبنی جرائم میں 124 فیصد اضافہ ہوا ہے ،جبکہ اکتوبر 2022 میں کوئی مسلم مخالف واقعات نہیں ہوئے تھے۔جنگ سے قبل کے اعدادو شمار کے مطابق نفرت آمیز واقعات 9 فیصد تک کم ہوئے تھے ، اور ان کی تعداد 531 سے 485 تک آ گئی تھی۔نفرت پر مبنی جرائم میں ابھی تک کمی ہے، لیکن غزہ کے واقعے کے بعد سے، اس میں اضافہ ہوا ہے، کینی نے کہا کہ حالیہ سام دشمن کارروائیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق گرافٹی، مجرمانہ شرارتوں اور بڑھے ہوئے ہراساں کرنے سے ہے ، شہر کے ٹرانزٹ سسٹم کے اندر جرائم میں پچھلے مہینے 5.7 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر 2022 میں 211 کے مقابلے میں 223 واقعات رپورٹ ہوئے۔