خواتین کیلئے بھارت غیر محفوظ ترین ملک قرار

0
16

نئی دلی(پاکستان نیوز) بھارت بھرمیں خصوصاً ریاست راجستھان میں خواتین کیخلاف تشدد اور صنفی امتیاز کی تشویشناک صورتحال نے ایک بار پھر پورے ملک میں خواتین کے تحفظ میں حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اعداد و شمار سے خواتین کو بااختیار بنانے کے مودی حکومت کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے ۔بھارت میں سالانہ اوسطاً 40 ہزار سے زائد خواتین کی عصمت دری کے واقعات پیش آتے ہیں۔ خواتین کی عصمت دری کے واقعات میں ریاست راجستھان سرفہرست ہے جہاں 6 ہزار337 سے زائد خواتین کی بے حرمتی کی گئی جبکہ دلیمیں روزانہ اوسطا چار خواتین کی آبروریزی کے واقعات رپورٹ پوتے ہیں۔ بی جے پی کے سماجی بہبود کے دعووئوں کے باوجود خواتین کے خلاف جرائم خاص طور پر نچلی ذات کی دلت خواتین کے خلاف جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ راجستھان میں خواتین کے خللاف جرائم کے 51 فیصد واقعات کومناسب کارروائی کے بغیر نمٹا دیاگیاہے۔بھارت میں صنفی عدم مساوات کا ایک مثال 60 فیصد لڑکیوں کا اسکول میں تعلیم کاحصول ترک کردینا ہے ۔ بھارت میں سالانہ 12لاکھ سے زائد طالبات غیر محفوظ ماحول اور امتیازی سلوک کی وجہ سے ہرسال اسکول جاناچھوڑ دیتی ہیں۔ بھارت کاشمار خواتین کے لیے دنیا کے پانچ غیر محفوظ ترین ممالک میں ہوتا ہے۔