واشنگٹن (پاکستان نیوز) سابق سیکرٹری آف سٹیٹ اور صدر بائیڈن کے ماحولیات کے مشیر جان کیری نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے سینکڑوں حملوں کا راز فاش کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق جان کیری نے اس بات کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف سے ملاقات کے دوران کیا ، انھوں نے کہا اسرائیلی افواج نے شام میں ایران کے سینکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے ، اس بات کا انکشاف نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کیا گیا ہے جس میںدعویٰ کیا گیا ہے کہ جان کیری کی یہ گفتگو ایک لیک آڈیو سے حاصل کی گئی ہے ۔