ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 5سواوورسیزپاکستانیوں کی شناخت

0
55

اسلام آبا(پاکستان نیوز) حکومت نے 9مئی کے پر تشدد واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق لندن میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث500اوورسیز پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی، ریاست مخالف پراپیگنڈے اور سرگرمیوں میں ملوث تمام تارکین وطن کیخلاف کارروائی کی جائے گی، اس حوالے500 سے زائد پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا، تحقیقات کے سلسلے میں اوورسیز پاکستانیوں کے کال ریکارڈز، سوشل میڈیا سرگرمیاں، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن سٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا چکا۔ پاکستانی حکام کے نوٹس میں یہ بھی آیا ہے کہ بعض سرغنائوں کو غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پشت پناہی اور مالی معاونت حاصل ہے، ایسے تمام افراد جب بھی پاکستان آئیں گے انہیں تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔ حکومت تمام ملوث افراد کیخلاف فوجداری کارروائی شروع کرے گی اور متعلقہ غیر ملکی حکومتوں سے مجرمان کی حوالگی کیلئے رابطہ کیا جائے گا، میزبان ممالک میں ان کی قانونی حیثیت، داخلے کا طریقہ کار اور زیر التوا دہری شہریت کی درخواستوں کو بھی کارروائی کا حصہ بنایا جائے گا، ملوث ایراد کو غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کے لئے استعمال کئے جانے والے جعلی طریقوں کی بھی تحقیقات کرکے بے نقاب کیا جائے گا میزبان ممالک کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here