نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے ) نے اپنے 1400ملازمین میں سے آدھے فارغ کرنے، فلیٹ میں نئے جہازشامل اور غیرمنافع بخش روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا، گزشتہ دس سال میںپی آئی اے کو منافع بخش بنانے کی یہ اولین کوشش ہے،وزیراعظم عمران خان کے مشیر عشرت حسین کے مطابق کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو ء کی منظوری دے دی ہے،انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ بیرونی ذرائع سے انتظامی معاہدے کئے جائیں یابیلنس شیٹ میں بہتری کے بعدائیرلائن کے 26فیصداثاثے فروخت کر دئیے جائیں،انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملازمین کے احتجاج اور اپوزیشن کے دبائو پر یہ عمل روکا جاتا رہا ہے لیکن اس باریہ امارات ائیر لائن یا اتحاد ائیرلائن جیسا کو شان وشوکت والا منصوبہ نہیں ہوگا بلکہ خرچہ بچا کر اس کو 2023تک ایک منافع بخش آرگنائزشن بنایا جائے گا،یہاں یہ امیر قابل ذکر ہے کہ پی آئی اے کے ایک جہاز کیلئے عملے کی تعداد500بنتی ہے جو دنیا کی بڑی ائیرلائنز کے مقابلے میں بہت زیاد ہ ہے۔