روڈی جولیانی کے اپارٹمنٹ پر ایف بی آئی کا چھاپہ، فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا

0
89

نیویارک (پاکستان نیوز)یوکرائن سے خفیہ معاہدوںکی تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے کا سابق میئر نیویارک روڈی جیولیانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ ، اہلکاروں نے رہائش گاہ سے تمام دستاویزات اور الیکٹرانک ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا ہے ، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے پاس اس سلسلے میں مکمل وارنٹس تھے جن کی منظوری کسی بھی جرائم کے مقدمہ میں جج یا پراسیکیوٹر کی جانب سے دی جاتی ہے ، یو ایس اٹارنی آفس نے اس حوالے سے کسی بھی کسم کا ردعمل دینے سے انکار کر دیا جبکہ سابق میئر کو بھی کال کی گئی جس پر رابطہ ممکن نہیں ہو سکا ہے ۔ واضح رہے کہ سابق میئر کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی قریبی تعلقات تھے ، یوکرائن خفیہ معاہدوں کی تحقیقات میں اسی لیے سابق میئر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here