واشنگٹن (پاکستان نیوز)ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ تارکین کے عدالتوں اور قانونی اداروں پر اعتماد کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے ، اس بات کا اعلان سیکرٹری الجیندرو میئرکاس نے کیا ، انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے تارکین اور غیر قانونی افراد نے عدالتوں اور قانونی سینٹرز کا دورہ کرناترک کردیا کیونکہ لوگ گرفتاریوں اور دیگر پابندیوں کے خوف میں مبتلا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم غیرقانونی افراد اور تارکین کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں جن سے ضرور فائدہ ملے گا ۔این بی سی کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں غیر قانونی تارکین کی اکثریت عدالتی کارروائیوں اور قانونی معاملات کا حصہ بننے پر خوف کا شکار رہی ہے اور بہت کم افراد نے عدالتوں اور امیگریشن سینٹرز کارخ کیا۔