اوورسیز پاکستانیوں کا رقم بھیجنے کا نیا ریکارڈ قائم

0
6

کراچی(پاکستان نیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر بھیجے جانے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ،مئی میں 3 ارب 24 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں،ملکی تاریخ میں ایک مہینے کے اندر بھیجا جانے والا یہ سب سے زیادہ زرمبادلہ ہے،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مئی 2024 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 54.2 فیصد اضافے کے ساتھ 3.24 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں2.1 ارب ڈالر تھیں۔ جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ برس مئی میں 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی موصول ہونے والی ترسیلات زر کے مقابلے میں یہ بہت بڑااضافہ ہے۔جبکہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں موصول ہونے والی رقم 15.3 فیصد زائد رہی۔ جب 2 ارب 80 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔مجموعی طور پر مالی سال 2024 کے 11 ماہ میں ترسیلات زر 27.09 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2023 کے 11 ماہ میں ترسیلات زر کی مالیت 25.15 ارب ڈالر تھی جو سالانہ 7.75 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here