واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ میں غذائی اشیاء میں استعمال ہونے والے رنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات میں لال ڈائی نمبر 3 کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ادارے کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں بتایا گیا کہ مخصوص کینڈیز، کیک اور دیگر اشیا کو سرخ رنگ دینے کے لیے استعمال کیا جانے والا رنگ نر چوہوں میں کینسر کا سبب پایا گیا تھا۔ امریکہ میں غذا ساز کمپنیوں کو اب 15 جنوری 2027 تک کا وقت دیا گیا ہے جس میں وہ ریڈ ڈائی نمبر 3 کے بغیر غذاؤں کو پھر سے بنانے بنائیں گے جبکہ ادویا سازوں کو ایسا کرنے کے لیے 18 جنوری 2028 تک کی مہلت دی گئی ہے۔کھانے پینے کی اشیا میں اس کے استعمال پر پابندی کوسمیٹکس اور ٹوپیکل ادویات میں استعمال پر پابندی کے 35 سال بعد عائد کی گئی ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا 2023 میں ریڈ نمبر 3 پر پہلے پابندی عائد کر چکی ہے جبکہ یورپی یونین، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اس ڈائی کے استعمال کو محدود کر دیا ہے۔ماہرِ غذائیت کے مطابق یہ ڈائی بعض فروٹ کاک ٹیلز، کینڈی کارنز، پروٹین شیکس، آئیس پوپس، ساسیجز، پڈنگز، ویجیٹیرین میٹس، بیکن بٹس، سٹرابیری ملک، جیلی بینز، کینڈیز، کلرڈ بیوریجز اور سٹرابیری آئس کریم بارز میں استعمال کی جاتی ہے۔