یوکرین جنگ؛ روس کے 5 لاکھ فوجی ہلاک

0
9

لندن(پاکستان نیوز) برطانیہ کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی جی سی ایچ کیو نے بتایا ہے کہ 2022 میں شروع ہونے والی یوکرین جنگ میں روس کے تقریباً پانچ لاکھ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق یہ اعداد و شمار جی سی ایچ کیو کی ڈائیریکٹر، این کیسٹ بٹلر نے پیش کیے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ برطانوی سر زمین پر جاسوسی کی متعدد سازشوں کے پیچھے کریملن کا ہاتھ ہے اور حالیہ برسوں میں برطانیہ سمیت دیگر نیٹو ممالک کے خلاف روس ایک غیر اعلانیہ ‘ہائبرڈ جنگ’ جاری رکھے ہوئے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here