سائبر حملوں کیلئے ہیکرز کی بھرتیاں

0
82

واشنگٹن (پاکستان نیوز) چین ، ایران اور روس سائبر حملوں اور ان سے جڑے گینگسٹر کی بڑی تعداد رکھنے میں سرفہرست ممالک میں شامل ہو گئے ہیں ، ہر سال تینوں ممالک سے دنیا بھر میں سائبر حملوں سے خصوصی اہداف کو حاصل کیا جاتا ہے ، تینوں ممالک نے سائبر حملوں کے ماہر افراد کی بڑی تعداد ہائر کر رکھی ہے جن کی مدد سے دنیا بھر میں ممالک کو نشانہ بنایا جا تا ہے ، امریکہ کی جانب سے چین کی منسٹری آف سٹیٹ سیکیورٹی کو اس ضمن میں قصور وار قرار دیا ہے ۔ جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی چین کے چار اہلکاروں کو ایم ایس ایس سے تعلق کی بنیاد پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے امریکہ کی حکومت کی جانب سے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here