کورونا: اوسط عمر ڈیڑھ سال کم ہوگئی

0
119

نیویارک(پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی وبا کے باعث 2020ء میں امریکا میں اوسط متوقع عمر ڈیڑھ سال کم ہوگئی ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے امریکی اوسط عمر میں ہونے والی یہ سب سے بڑی کمی ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق امریکیوں کی اوسط عمر میں ڈیڑھ سال کی کمی سے بالخصوص سیاہ فام، ایشیائی و ہسپانوی نڑاد باشندوں اور دیگر اقلیتی برادریوں پر کووِڈ 19 کے غیر متناسب اثرات کی عکاسی ہوتی ہے۔ کوویڈ کی وجہ سے سیاہ فام امریکیوں کی اوسط متوقع عمر میں 2اعشاریہ9 سال، ہسپانویوں کی 3 سال اور سفید فام امریکیوں کی 1اعشاریہ2 سال کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کمی انسانی صحت پر عالمی وبا کے وسیع تر اثرات کو بھی ظاہر کرتی ہے، مثلاً 2020 میں امریکا میں صرف ادویات اور منشیات کی اوور ڈوز سے 93 ہزار اموات ہوئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here