کینیڈی سنٹر سے ٹرمپ کا نام ہٹانے کا حکم

0
8

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سنٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ امریکی عدالت نے کینیڈی سنٹر سے صدر ٹرمپ کا نام ہٹانے کا حکم دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس جان ایف کینیڈی سنٹر کے نام میں اپنا نام شامل کردیا تھا، جج نے کہا کانگریس کی منظوری کے بغیر واشنگٹن میں کسی مقام کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ ان کے بقول ”ناکام کینیڈی سنٹر” دوبارہ ان کے وژن کے مطابق چلایا جا سکے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی اور قانونی دونوں سطحوں پر کوششیں جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here