واشنگٹن(پاکستان نیوز) ناسا نے چاند پر مستقل انسانی آبادی قائم کرنے کے لیے ایک بڑے اور تاریخی منصوبے کا اعلان کر دیا، جس کے تحت 2026 کے اختتام تک چاند پر شہر کی تعمیر کا ابتدائی مرحلہ شروع کیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ناسا کے سربراہ جیرڈ آئزک مین کے مطابق تقریبا 20 ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 2029 تک جاری رہے گا، جس دوران چاند پر نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش، تحقیق اور بنیادی ڈھانچے کی تیاری پر کام کیا جائے گا۔ناسا کا منصوبہ ہے کہ 2032 تک چاند پر ایک مستقل کالونی قائم کی جائے۔








