پاکستان تحریک انصاف شکاگو چیپٹر کے زیر اہتمام رمضان پیکج کی تقسیم 24 اپریل کو ہوگی

0
161

 

صدر شکاگو راجہ یعقوب کی زیر قیادت، خان بار بی کیو میں ماہ مبارک کے حوالے سے ضروری اشیاءتقسیم کی جائینگی، ضرورت مند افراد رجسٹریشن کیلئے جنرل سیکرٹری میاں ثقلین سے رابطہ کریں

شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف شکاگو چیپٹر کے زیر اہتمام چیپٹر کے صدر راجہ محمد یعقوب کی زیر قیادت جمعہ 24 اپریل کو خان بار بی کیو واقع دیوان / ویسٹرن شکاگو پر سہ پہر 3 تا 5 بجے تک کورونا وائرس سے متاثرین و ضرورت مند افراد، خاندانوں کو رمضان پیکج کے حوالے سے راشن و دیگر غذائی اشیاءکے پیکٹس تقسیم کئے جائینگے۔ پی ٹی آئی کے صدر راجہ یعقوب و جنرل سیکرٹری میاں ثقلین کے مطابق مرکزی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق چیپٹر کی جانب سے یہ فریضہ انجام دیا جا رہا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق خواہشمند افراد یا خاندان پیکج کے حصول کیلئے میاں عبدالثقلین سے فون نمبر 773-592-7720 پر رابطہ کر سکتے ہیں، پاکستان نیوز میں اشتہار سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here