ایئر پورٹ حکام کامذہبی تعصب: مسلم ملازمین کیساتھ ہتک آمیز رویہ

0
151

 

نیویارک (پاکستان نیوز) مسلم ورکرز کے ساتھ ہتک آمیز رویہ روا رکھنے اور مذہب پرستی کی بنیاد پر جان ایف کینڈی اور لا گارڈیا ائیرپورٹ کے حکام کیخلاف ہرجانے کے مقدمہ میں کنٹریکٹرز کو 17 ہزار 500 ڈالر جرمانہ کیا گیا جبکہ کمیشن کی جانب سے کنٹریکٹر کو دو سال تک مانیٹر بھی کیا جائے گا ، اس کے علاوہ دونوں ائیرپورٹس کے کنٹریکٹرز کو یہ بات باور کرائی گئی ہے کہ دونوں مذہبی حوالے سے اپنی پالیسی پر دوبارہ غور کریں گے ، ائیرپورٹس ورکرز نے 2017 میں درج کرائے گئے ہرجانے کے مقدمہ میں موقف اپنایا تھا کہ کنٹریکٹرز مسلمان ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھتا ہے ، انہیں نماز کے لیے بریک کی اجازت بھی نہیں دی جاتی جبکہ گفتگو کے دوران ان کو مختلف القابات سے پکارا جاتا ہے جس سے ان کی دل عزاری ہوتی ہے ، جج نے تمام مسلم ورکرز سے اپیل کی کہ وہ آئندہ بھی ایسے واقعات کے متعلق اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here