سینٹرل عید کمیٹی آف گریٹر شکاگو کا ”نماز عیدالفطر “کے التواءکا اعلان

0
354

 

فیصلہCovid19کے باعث کیا گیا، فطرہ و زکوٰةبذریعہ میل
یا آن لائن دینے کی اپیل،اس سال فطرہ کی رقم سات ڈالر فی کس ہے

شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو لینڈ میں نماز عیدین کا اہتمام گزشتہ کئی برسوں سے کرنے والی مرکزی تنظیم سینٹرل کمیٹی آف گریٹر شکاگو نے کرونا وائرس کی ہولناکیوں اور لاک ڈاﺅن کے باعث اس سال عیدالفطر کی نماز واجتماع کے التوا کا اعلان کردیا۔کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ متعدد برسوں سے ہوٹل ہالی ڈے ان اسکو کی میں ہونے والی نماز عید اس سال معروضی حالات کے باعث نہیں منعقد ہوگی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فطرہ و زکٰوة جو بروز عیدین جمع ہوتے تھے کمیونٹی بذریعہ ڈاک(میل) سینٹرل عید کمیٹی کے نام5933نارتھ لنکن ریونیو شکاگو، الی نائے60659پر بذریعہ چیک بھیج سکتی ہے۔جبکہ آن لائنW.W.W.CHICAGOHILAL.GOVپر بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔اس سال فطرہ کی رقم 7ڈالر فی کس مقرر ہے۔مزید تفصیلات کے لئے پاکستان نیوز میں عید کمیٹی کے اشتہار سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here