ریاض (پاکستان نیوز) سعودی عرب اٹھارٹیز نے جنوب مشرقی صوبے میں یتیم لڑکیوں کی جانب سے احتجاج اور بھوک ہڑتال کے مسئلے کو حل کرنے کے تحقیقات کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، سیکیورٹی اتھارٹیز نے اعلان کیاہے کہ وہ بہت جلد اس سلسلے میں تحقیقات شروع کریں گے کہ یتیم بچیوں اور خواتین کو کیوں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔خواتین اور بچیوں کی جانب سے شدید احتجاج کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ کور کیا گیا جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ٹرینڈنگ میں بھی رہا ۔ویڈیو میں سے ایک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عورت کو تین مردوں نے پکڑ کر پکڑا ہوا ہے جبکہ دوسری اپنی بیلٹ کے ذریعے اسے مارتی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعور بیدار کرنے اور انصاف اور احتساب کے مطالبے کے لیے ایک ہیش ٹیگ مہم “خمیس مشیط یتیم” بھی شروع کی گئی ہے اور مملکت میں ٹرینڈ کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے سیکیورٹی فورسز کے وحشیانہ ردعمل کی مذمت کی جبکہ کچھ نے قرآن پاک میں بیان کردہ یتیموں کے ساتھ حسن سلوک کی اہمیت کا اعادہ کیا۔