واشنگٹن (پاکستان نیوز) ائیر فورس اکیڈمی کے پروفیسر نے ملٹری اکیڈمیز میں اہلکاروں کو ریس تھیوری کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی تجویز پیش کر دی ، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پولیٹیکل سائنس کی ایسو سی ایٹ پروفیسر لائن شینڈلر گارشیا نے تمام فوجی اہلکاروں کو ریس تھیوری کے متعلق آگاہی فراہم کرنے اور مضامین پڑھانے کی حمایت کر دی ہے ، انھوں نے کہاکہ ریس تھیوری کبھی بھی اہلکاروں کو غداری پر نہیں اکساتی ہے اور نہ ہی فوجی اہلکاروں میں تقسیم کا باعث بنتی ہے ، انھوں نے کہا یہ بہت ضروری ہے کہ کیڈٹس ملک کے ماضی اور حال میں ہونے والی نسل پرستانہ پالیسی کے بارے میں بھی پڑھیں ۔