واشنگٹن(پاکستان نیوز) وائٹ ہاو¿س کرونا ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر اینتھنی فاو¿چی کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق 79 سالہ ڈاکٹر اینتھنی فاو¿چی جن کا تعلق وائٹ ہاو¿س کرونا ٹاسک فورس سے ہے، کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں، جس پر ان کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مارشلز کو ڈاکٹر فاو¿چی کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، واشنگٹن ڈی سی پولیس نے بھی فاو¿چی کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی۔ ڈاکٹر فاو¿چی امیونولاجسٹ اور انفیکشس ڈیزیز ایکسپرٹ ہیں، کرونا وائرس کے سلسلے میں وہ بڑی شہرت حاصل کر چکے ہیں جس پر انھیں سپورٹرز اور تنقید کرنے والوں دونوں کی طرف سے ناپسندیدہ پیغامات موصول ہو چکے ہیں۔