نیویارک (پاکستان نیوز) ایف بی آئی کے ایجنٹ سٹیفن ہالپر کی روس کے لیے جاسوسی کے حوالے سے خفیہ ریکارڈنگ سامنے آ گئی ہے ، روسی ایجنٹ سے گفتگو کے دوران سابق کیمبرج پروفیسر کو جاسوسی کا لفظ استعمال کرتے واضح طور پر سنا جا سکتا ہے ، سٹیفن ہالپر کے اپنے روسی ہم منصب سے گہرے مراسم بھی تھے جس کا وہ اعتراف کرتے ہیں ، ہالپر کا شمار صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ، شاید اس لیے انتخابات کے دوران روسی مداخلت کا اہم سکینڈل سامنے آ چکا ہے ۔