بھارت: 21 کروڑ مالیت کی یورینیم برآمد

0
107

نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارت کے تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے کہا ہے کہ اس نے ممبئی میں 21 کروڑ رپوے سے زائد مالیت کی سات کلو قدرتی یورینیم کی برآمدگی کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، انسداد دہشتگردی ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حکم پر ممبئی پولیس سے کیس اپنے ہاتھ میں لیا اور ایٹمی توانائی ایکٹ 1962ء کے سیکشن 24 ون اے کے تحت دوبارہ کیس درج کر لیا، اس سلسلے میں پہلا کیس 5 مئی کو ممبئی کے کالا چوکی پولیس سٹیشن میں درج کیا گیاتھا، این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاملہ 7.1 کلو گرام قدرتی یورینیم کی ضبطی سے متعلق ہے جس میں جگر جائیش پانڈیا اور ابو طاہر افضل چودھری کے غیر قناونی قبضے سے 21 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی یورینیم برآمد کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here